راہداری منصوبہ ٹھوس اقتصادی تعاون کی بنیاد ہے: پرویز رشید
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری اقتصادی تعاون کی ٹھوس بنیاد ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ایک رکن وانگ سیان کی سربراہی میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مجوزہ راہداری سے دونوں ملکوں کے عوام خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان میڈیا، انفارمیشن اور ثقافت کے شعبوں میں عوام کے درمیان رابطوں کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا اور اسے ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کے درمیان روایات کو منتقل کرنے میں مدد ملے گی۔