گوجرانوالہ: مقابلے میں مارے جانیوالے ملزم کے دہشت گرد کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا انکشاف
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں دو روز قبل پولیس مقابلے میں مارے جانیوالے ملزم کے پشاور ،کوئٹہ میں دہشت گرد کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطوں کا انکشاف، ملزم پولیس کو قتل ، ڈکیتی ، بھتہ خوری جیسی درجنوں سنگین وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔ سی پی او گوجرانوالہ وقا ص نذ یر نے پریس کا نفرنس کے دوران میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا سیٹلائٹ ٹائون کے علا قہ کشمیر کالونی میں مقابلے میں مارا جانیوالا خطرناک ملزم محبوب عرف بوبا پٹھان گوجرانوالہ پو لیس کو سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا، سی پی او نے دعویٰ کیا ہے ملزم کے پشاور اور کو ئٹہ میں دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملو ث کا لعدم تنظیموں کے سا تھ رابطوں کے با رے میں بھی معلومات ملی ہیں جس کے باعث تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے ، ملزم کی پولیس مقابلہ میں ہلاکت کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوششیںجاری ہیں انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ سی پی او نے پو لیس پا رٹی کو نقد انعا ما ت اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دئیے ۔