• news

سکھر: گندگی، پینے کے آلودہ پانی پر خورشید شاہ برہم، واٹر بورڈ ملازم کو تھپڑ مارنے کی کوشش، میڈیا کو دیکھ کر غصہ پی گئے

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) سکھر میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر اور صفائی ستھرائی نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے واٹر بورڈ ملازمین کی خوب کھچائی کی اور کہا کہ اگر دو دن میں صفائی نہ کروائی تو سخت کارروائی ہو گی۔ قائد حزب اختلاف اپنے آبائی شہر سکھر کے اچانک دورے پر نکلے لیکن میڈیا کو ساتھ لے جانا نہ بھولے انہوں نے جہاں گندگی دیکھی وہاں ذمہ داروں کی طبیعت صاف کی۔ پھر پینے کے پانی کی فراہمی کے ادارے کی انسپکشن کی باری آئی۔ صاف پانی کے نام پر انہیں گلاس میں جو کچھ نظر آیا اسے دیکھ کر ان کے دماغ کا فیوز اڑ گیا اور واٹر بورڈ ملازمین کو تھپڑ مارنے لگے لیکن جب میڈیا کو دیکھا تو پانی کی جگہ غصہ پی گئے اور کہا کہ یہ سب نہیں چلے گا لوگوں کو ماموں بنانا بند کرو ابھی وقت ہے سدھر جاؤ، پندرہ روز بعد پھر آؤں گا اور سبق سکھاؤں گا۔

ای پیپر-دی نیشن