گوجرہ: خاتون نے گھریلو جھگڑے پر شیرخوار بیٹی کو زہر دیکر خود بھی کھا لیا، بچی دم توڑ گئی
گوجرہ (نامہ نگار) خاتون نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر شیرخوار بیٹی کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہر کھا لیا۔ بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ خاتون نازک حالت کے پیش نظر ہسپتال پہنچ گئی۔گڑھ محلہ کے محمد سلیم کا مبینہ طور پر اپنی اہلیہ عائشہ سلیم کے ساتھ گھریلو وجوہات کی بنا پر جھگڑا ہوا جس پر دلبرداشتہ ہوکر عائشہ نے اچانک اپنی ڈیڑھ سال کی بیٹی زہرہ سلیم کو مہلک زہر دینے کے بعد خود بھی زہر کھا لیا۔ دونوں کی حالت غیر ہو گئی۔ کمسن زہرہ سلیم طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئی جبکہ کمسن متوفیہ کی ماں عائشہ سلیم کو فوری طور پر سول ہسپتال گوجرہ پہنچایا گیا جہاں سے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا ہے جس کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔ سٹی پولیس گوجرہ کارروائی میں مصروف ہے۔