ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کو بغیر اوپن ٹینڈر ٹھیکے جاری کرنے سے روک دیا
کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو اوپن ٹینڈر کے بغیر ٹھیکے جاری کرنے سے روکتے ہوئے جاری ٹھیکوں‘ واجبات اور ادائیگیوں کے حوالے سے تفصیلات 23 دسمبر تک طلب کر لی ‘ جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ پورا سندھ تباہ کر دیا گیا ، صوبے میں ایک بھی سڑک سلامت نہیں۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے محکمہ آب پاشی کے 2ارب روپے سے زائد کے ٹھیکوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ اس موقع پر فاضل عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو اوپن ٹینڈر کے بغیر ٹھیکے جاری کرنے سے روک دیا۔