• news

مقبوضہ کشمیر: ایک مسلمان‘ ایک سکھ اور ایک ہندو پنڈت نے ’’برداشت مہم‘‘ شروع کردی

سرینگر (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں ایک مسلمان، ایک سکھ اور ایک ہندو پنڈت نے ’برداشت مہم‘ شروع کردی، تینوں آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کھڑے ہیں اور لوگوں کو گلے ملنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر مفاہمتی فرنٹ کے چیئرمین ماوا کا کہنا ہے کہ ہم سب انسان ہیں، خدا نے ہمیں ایک جیسا بنایا ہے تو ہم فرق کیوں کریں، سب کو برداشت سے کام لینا چاہیے اور ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن