• news

اسحاق ڈار کا اردو، چیئرمین ایف بی آر کا انگریزی میں خطاب ‘40 سال بعد انکم ٹیکس ہاؤس آیا ہوں: وزیر خزانہ

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے انکم ٹیکس ہائوس میں اپنی تقریر اللہ کے بابرکت نام اور درود شریف سے شروع کی۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں تقریر کا آغاز اردو میں کیا۔ قبل ازیں خاتون کمپیئر نے کارروائی کا آغاز انگریزی میں کیا تھا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نثار محمد نے بھی خطاب انگریزی میں کیا۔ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تقریباً چالیس سال بعد انکم ٹیکس ہاؤس کی عمارت میں آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل میں بطور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر آیا تھا اور اب میری کوشش ہو گی کہ باقی ڈھائی سال گاہے بگاہے چکر لگاتا رہوں۔ 

ای پیپر-دی نیشن