• news

سمبڑیال: وارڈ 5 میں آزاد امیدوار کی منفرد انتخابی مہم،گھروں میں ایک ہزار سے زائد مرغیاں تقسیم

سمبڑیال(نامہ نگار) سمبڑیال وارڈ نمبر 5 میں آزاد امیدوار کی منفرد انتخابی مہم، گھروں میں فی ووٹ کے حساب سے ایک ہزار سے زائد زندہ مرغیاں تقسیم جبکہ گوشت کے ناغہ کے باعث شہر میں مرغی کا گوشت نایاب ہو گیا جہاں پر انتخابات کے دوران امیدواروں کی طرف سے ووٹروں کو مختلف ’’لالی پاپ‘‘ دے کر ووٹ مانگے جاتے ہیں وہاں پر گزشتہ روز میونسپل کمیٹی سمبڑیال کی وارڈ نمبر 5 میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب وارڈ نمبر 5کے آزاد امیدوار جس کا انتخابی نشان مرغی ہے نے اپنی وارڈ کے ہر گھر میں فی ووٹ کے حساب سے فی کس زندہ مرغی تقسیم کی اور تقریباً ووٹروں میں ایک ہزار کے قریب زندہ مرغیاں تقسیم کیں جبکہ امیدوار اپنے سپورٹروں سمیت گھر گھر ووٹ مانگتے رہے اور مرغیاں تقسیم کرتے رہے اورووٹرز موجیں مارتے اورشہری لطف اندوز ہوتے رہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن