ایم پی اے کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات الیکشن کمشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر بہاولپور کو طلب کرلیا
اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمشن آف پاکستان نے رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی شکایات پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر بہاولپور کو ذاتی طور پر 10 دسمبر کوطلب کرلیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو الیکشن کمشن کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہاگیا کہ وہ دس دسمبر کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوں اور متعلقہ ریکارڈ بھی ہمراہ لائیں۔ ڈی آر او الیکشن کمشن کو آگاہ کرینگے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے یا نہیں۔
ریٹرنگ افسر کی طلبی