• news

گلگت بلتستان سے جکستان تک نیاتجارتی روٹ قائم کرنیکی ضرورت ہے:خرم دستگیر

لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے تاجکستان تک نیا تجارتی روٹ قائم کرنے کی ضرورت ہے، یہ روٹ چین پاکستان اکنامک کاریڈور سے منسلک کر دیا جائے گا ،گلگت انڈسٹریل زون کی تعمیر میں وزارت تجارت ہر قسم کا تیکنیکی تعاون فراہم کرے گی،ان تجارتی گزر گاہوں اور صنعتی زونز کا سب سے زیادہ فائدہ گلگت بلتستان کے عوام کو ہو گاجہاں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے پہلی مرتبہ معنی خیز ترغیبات دی جارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کے مابین آسان روڈ، ریل اور ہوائی رابطے قائم کرنا موجودہ حکومت کا ویژن ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو معاشی فوائد پہنچانے کیلئے چین کے ساتھ زمینی تجارت میں سہولت کیلئے چینی وزیر تجارت کو مسائل سے آگاہ کیا تھا جس کے مثبت نتائج جلد متوقع ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن