مصر: سپریم کورٹ نے اخوان السلمون کے مرشد اعلیٰ بدیع سمیت 36 افراد کو سزائے موت کے احکامات معطل کر دیئے
قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ) عرب ٹی وی نے کہا ہے کہ مصر میں اخوان المسلمون کے مرشد اعلیٰ محمد بدیع سمیت 36 افراد کو سزائے موت کے احکامات مصر کی سپریم کورٹ کی طرف سے معطل کردئیے گئے۔ سپریم کورٹ نے اخوان المسلمون کے مرشد اعلیٰ و دیگر کیخلاف مقدمات کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا۔ سربراہ اخوان المسلمون اور 50 سے زائد کارکنوں پر قاہرہ میں قتل عام کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔