خیبر پی کے نے اوگرا میں برابر کی نمائندگی کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد (جواد یوسفزئی / دی نیشن رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں برابر کی نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹروں سے کہا ہے کہ وہ سندھ کی جانب سے پیش کئے گئے اوگرا (ترمیمی) ایکٹ 2015ء کی حمایت کریں۔ خیبر پی کے کے ایک اعلی سرکاری عہدیدار نے دی نیشن کو بتایا کہ ہم نے بہت پہلے اوگرا سے کہا تھا کہ وہ اتھارٹی میں کام کرنے والے افراد کی تفصیل بتائے کیونکہ یہ تمام صوبوں کی نمائندہ اتھارٹی ہے یہ صرف پنجاب یا وفاق کی نمائندہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ خیبر پی کے تیل کا 50 فیصد حصہ پیدا کر رہا ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کو قدرتی گیس کا بڑا حصہ دیا جا رہا ہے مگر خیبر پی کے کی اوگرا میں نمائندگی نہیں۔