بلدیاتی امیدواروں کو اختیارات شہباز شریف سے چھیننا ہونگے: شجاعت
لاہور+گجرات (خبر نگار+نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو اپنے وہ تمام اختیارات شہباز شریف سے چھیننا ہوں گے جو ہمارے دور میں انہیں حاصل تھے، اس سلسلہ میں ہم ان سے مکمل تعاون کریں گے اور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے نومنتخب بلدیاتی نمائندو¶ں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نومنتخب ساتھی کہیں بھی مخالفین کیلئے میدان خالی نہ چھوڑیں۔ ہماری جماعت ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرے گی۔ گجرات میں چیئرمین شپ کیلئے ساتھیوں کی مشاورت کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔ وہ نت ہاﺅس میں کامیاب بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ملکی سیاست میں تبدیلی نظر آئے گی۔ ہمارے امیدواروں نے پنجاب حکومت کا مقابلہ کیا، میں ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کی قیادت میں پولیس سے مقابلہ کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں، ہمارے ہارنے والے بھی ہارے نہیں بلکہ ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا، رات 2 بجے کے بعد نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے چالیس ارب کا منی بجٹ پیش کر کے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا ہے۔
چودھری شجاعت