• news

نوازشریف کے لندن قیام میں توسیع‘ لاہور کراچی موٹروے کی افتتاحی تقریب منسوخ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نواز شریف کے لندن میں قیام میں توسیع کے بعد موٹروے کے افتتاح کی تقریب منسوخ کر دی گئی۔ وزیراعظم اب نئے پروگرام کے تحت آج لندن سے آئیں گے۔ وزیراعظم نے 5 دسمبر کو کراچی لاہور موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنا تھا تاہم وزیراعظم پروگرام کے تحت جمعرات کو وطن واپس نہیں آئے اور لندن میں قیام میں توسیع کر دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن