• news

شراب پی کر طیارہ اڑانے والے پائلٹ کا کیس، پولیس نے ایف آئی اے سے تفتیش کرانے کی سفارش کر دی

لاہور (سٹاف رپورٹر) پولیس نے مبینہ طور پر شراب پی کر جہاز اڑنے والے پائلٹ کے کیس کی تفتیش ایف آئی اے سے کروانے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کیس کی تحقیقات میں پولیس کو مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس مقدمہ کی تفتیش نہیں کی جا سکتی جبکہ مقدمہ میں مدعی بھی سول ایوی ایشن ہے پائلٹ عصمت محمود کیخلاف دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اور تھانہ سرور روڈ کے انچارج انوسٹی گیشن فرمان نے ابتدائی تفتیش کی لیکن درپیش مسائل کی وجہ سے مزید تفتیش نہیں کی جا سکتی تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کرے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن