• news

پاکستا ن آئندہ سال’ائربورن پلٹن 2016‘‘ مقابلوں میں حصہ لے گا

ماسکو (اے پی پی)آئندہ سال پاکستان'ائربورن پلٹن{‘2016 نامی بین الاقوامی انعامی فوجی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ یہ مقابلے انٹرنیشنل آرمی گیمز کے دوران منعقد ہوںگے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات روسی چھاتہ بردار فوج کے کمانڈر کرنل جنرل ولادی میر شامانوو نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، مصر اور قزاخستان کے فوجی نمائندوں نے تصدیق کی کہ یہ ممالک آرمی گیمز کے پروگرام میں شامل بعض انعامی مقابلوں بالخصوص ائربورن پلٹن 2016 مقابلے میں حصہ لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن