`حکومت خصوصی بچوں کیلئے قابل قدر کام کر رہی ہے: محمودہ ممنون حسین
اسلام آباد (این این آئی) خاتونِ اوّل محترمہ محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ خصوصی بچے معاشرے کا قابل قدر حصہ ہیں، اہم مواقع پر انہیں یاد رکھنا اور ان کے اعزاز میں اس طرح کی تقریبات منعقد کرنا قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے یہ بات ایوانِ صدر میں ہیلپنگ ہینڈ کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں قابلِ قدر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بچوں کو نصیحت کی خصوصی بچے خود کو کسی سے کم تر نہ سمجھیں، وہ بھی زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کر کے عام بچوں کی طرح ملک و قوم کی خدمت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر ہیلن کیلر جیسی معذور خاتون دنیا کی بڑی ادیب بن سکتی ہیں تو ہمارے بچے بھی بڑے بڑے کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں۔