• news

دفاعی پیداوار بڑھانے کیلئے سرکاری، نجی شعبے کی شرکت ناگزیر ہے: قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس ہوا، جس میں دفاعی پیداوار میں سرکاری و نجی شعبے کی شراکت سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دفاعی پیداوار بڑھانے کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کی شرکت ناگزیر ہے۔ دفاعی پیداوار کی وزارت کو الگ بجٹ ملنا چاہئے۔ وزیر خزانہ سیکرٹری خزانہ اور دفاع کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن