• news

معذوروں کے حقوق کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے‘ جسٹس عمر عطا بندیال

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) کمشن برائے قانون و انصاف کی جانب سے معذورں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ سپریم کورٹ تعصب سے پاک ادارہ ہے یہ قوم اور عوام کا ادارہ ہے معذورں کو حقوق کی فراہمی کے حوالے سے کمیشن نے جو قدم اٹھایا ہے اس میں سپریم کورٹ کی مکمل مدد و معاونت شامل ہے ، ہماری آئینی ذمہ داری ہے کہ معذوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے لوگوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے سپریم کورٹ کے پاس سوموٹو کا اختیار بھی ہے، قوانین پر عمل درآمد جہاں عدلیہ کی ذمہ داری ہے وہاں سیاسی انتظامیہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہمی یقینی بنائے۔ انصاف فراہم کرنا صرف عدلیہ کا نہیں بلکہ تمام اداروں کا کام ہے، یہی جمہوریت کی بنیاد ہے ،بنیادی حقوق کی عدم فرہمی سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ شریعت کورٹ کے جج خالد مسعود نے کہا کہ اسلام نے معذور افراد کو جہاد سے مستثنی قرار دیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن