شکارپور: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 7 سالہ لڑکا جاں بحق، ورثاء کا احتجاج، ہسپتال کی کھڑکیاں، دروازے اور سامان توڑ دیا
شکار پور (این این آئی) شکارپور کے سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 7 برس کا لڑکا جاں بحق ہوگیا ورثا نے ہسپتال کی کھڑکیاں دروازے اور سامان توڑ پھوڑ دیا۔ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث سات برس کا بچہ شیراز شیخ جا ں بحق ہوگیا جس پر ورثا مشتعل ہو گئے۔