• news

2018ء تک 10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائیگی : احسن اقبال

لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ2018تک 10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائیگی ‘جمہو ریت سے ہی ادارے اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہوگا ‘پاک چین اقتصادی رہداری منصوبہ ملک کو معاشی طور پر ترقی یافتہ اور خوشخال بنانے میں اہم کردار ادا کر یگا اور2025میں پاکستان کا شمار دنیا کے 25مضبوط معاشی ممالک میں ہوگا ‘نوجوان پاکستان کا مستقبل ہے۔ وہ لاہور میں ایک تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر گور نر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سمیت دیگر بھی موجود تھے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت جب اقتدار میں آئی تو اس ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت جو بھی مسائل تھے آج ان میں واضح کمی آچکی ہے اور آج تمام مغر بی ممالک بھی مستقبل کیلئے پاکستان کو معاشی حب قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی کے خلاف بھی جنگ کامیابی سے جاری ہے اور ملک میں امن دشمنوں کو ہر صورت شکست ہوگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن