• news

مشرف کو حکومت پر تبصرے کی کس نے اجازت دی، پیمرا ان کے آن ایئر جانے پر پابندی لگائے: مریم نواز کا ٹویٹ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کو حکومت پر تبصرے کی اجازت کس نے دی؟ سنگین غداری کیس میں مرتکب شخص بتائے گا کہ حکومت کیسے چلانی چاہئے، پیمرا کو پرویز مشرف کے آن ایئر جانے پر پابندی لگانی چاہئے، پرویز مشرف کو حکومتی معاملات پر تبصرے کی اجازت کس نے دی؟ حکومت کیسے چلائی جائے یہ بتانے والا آمر کون ہوتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن