ترک صدرکی ’’گوتم‘‘ سے تشبیہہ، حکومت ملزم کے خلاف عدالت پہنچ گئی، تحقیقات کا حکم
انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترک ڈاکٹر نے صدر رجب طیب اردگان کو ہالی وڈ کی مشہور فلم دی لارڈ آف رنگ کے مشہور کردار ’’گوتم‘‘ سے تشبیہہ دیدی۔ ترک حکومت عدالت پہنچ گئی۔ حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم ڈاکٹر کو سزا دی جائے۔ عدالت نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ ڈاکٹر کے وکیل نے کہا ہے کہ گوتم خود ایک مظلوم کردار تھا وہ نیکی اور بدی میں گھرا ہوا کردار تھا۔
تشبیہہ