• news

عمران 10 کروڑ درخت لگانے کے دعویدار خیبر پی کے حکومت کے مطابق 5 کروڑ لگائے، سچا کون ہے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ خیبر پی کے حکومت نے تحریک انصاف کے قائد کا پول کھول دیا، عمران 10 کروڑ کا دعویٰ کرتے رہے انکی حکومت 5 کروڑ درخت لگانے کا بتا رہی ہے۔ عمران خان سچ بو لرہے ہیں یا ان کی حکومت، عمران خان اپنے مسلسل جھوٹ سے قوم کو گمراہ کرتے چلے آ رہے ہیں، عمران خان کے پاس قوم کی ترقی اور خوشحالی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، عمران خان جھوٹ اور بہتان کی سیاست کا سہار لیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن