• news

’’ہٹ اینڈ رن کیس‘‘ سرکاری وکلاء نے اداکار سلمان خان کو سنائی 5 سال قید کی سزا برقرار رکھنے کی سفارش کردی

ممبئی (نیوز ڈیسک) سرکاری وکلاء نے ’’ہٹ اینڈ رن کیس‘‘ میں معروف بھارتی مسلمان سپرسٹار سلمان خان کو سنائی جانیوالی 5 برس قید کی سزا برقرار رکھنے کی سفارش کر دی۔ واضح رہے کہ سلمان خان نے اس مقدمہ میں ماتحت عدالت سے سزا سنائے جانے کیخلاف ممبئی ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ عدالت عالیہ نے سلمان کی سزا پرعملدرآمد روک رکھا ہے جسٹس اے آر جوشی کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ سرکاری وکلاء سندیپ شندے اور پورنیما کنتھریا نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کر لئے اور عدالت سے استدعا کی کہ بے گناہ انسان کی ہلاکت کے اس کیس میں اداکار سلمان خان کی 5 سال قید کی سزا برقرار رکھی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن