• news

چمن، ایف سی اور کسٹم کے روئیے کیخلاف تاجروں کا احتجاج ،نیٹو سپلائی بھی بند ہو گئی

چمن (صباح نیوز)چمن میں پاک افغان سرحد پر ایف سی اور کسٹم کے روئیے کیخلاف تاجروں کا احتجاج پاک افغان شاہراہ بند کر دی۔پاک افغان سرحد پر اشیا کی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے پاک افغان شاہراہ پر ٹائر جلا کر پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے مکمل بند کر دیا جس کے باعث افغان ٹریڈ اور نیٹو کی سپلائی بھی مکمل بند ہو گئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت ایف سی اور کسٹم ہمیں بے روزگار کر رہے ہیں جس کی ہم ہر پلیٹ فارم پر مذمت کریںگے اور حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے جاری ہماری مشکلات کو فوری حل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

ای پیپر-دی نیشن