دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد کو چھونے لگی،یہاں رہنا ایسا ہے جیسے گیس چیمبر میں :ہائی کورٹ
نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد کو چھونے لگی،دہلی ہائیکورٹ نے ریمارکس دئے ہیں کہ دہلی میں رہنا ایسا ہے جیسے گیس چیمبر میں رہنا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائیکورٹ کے ایک بینچ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد کو چھونے لگی ہے،دہلی میں رہنا ایسا ہے جیسے گیس چیمبر میں رہنا۔عدالت نے اس پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ دہلی میں آلودگی کی سطح2 اعشاریہ 5 سے بڑھ کر 60 سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔عدالت نے مودی سرکار کو آلودگی سے نجات حاصل کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔