کراچی: خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا
کراچی (نمائندہ نوائے وقت ) کراچی میں سول ہسپتال میں خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دے دیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ماں اور بچے صحت مند ہیں‘ پیدا ہونے والے بچوں میں چار لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کی رہائشی خاتون نے سول ہسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا۔ پیدا ہونے والے بچوں میں چار لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زچہ و بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ بچوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔