• news

لکی مروت: سکول وین پر فائرنگ 10ویں جماعت کا طالب علم جاںبحق

لکی مروت (صباح نیوز) لکی مروت میں میروخیل کے علاقہ میں پرائیویٹ سکول کی وین پر فائرنگ کے نتیجہ میں 10ویں جماعت کا طالب علم جاںبحق ہو گیا، جاںبحق ہونے والے طالب علم کی شناخت سہیل احمد کے نام سے ہوئی ہے واقعہ اس وقت پیش آیا جب سکول وین بچوں کو لے کر سکول جارہی تھی اور نامعلوم افراد نے وین کو میروخیل کے علاقہ میں نشانہ بنایا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن