نیب ریفرنس، ڈاکٹر عاصم نے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
کراچی(وقائع نگار)سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے نیب ریفرنس میں ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف نیب آرڈیننس کے 24تحت کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جو آرٹیکل 10-Aکی خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے کہ نیب ریفرنس غیر قانونی ہے لہٰذا انہیں ضمانت دی جائے۔ وکلاء کے مطابق درخواست پیر کو زیر سماعت آ سکتی ہے۔