• news

قتل کے دو مجرموں کو 3، 3 بار سزائے موت، جائیداد ضبط کرنیکا حکم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل کے دو مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر تین تین مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر خرم اقبال اور یعقوب مسیح کو موت کی سزا سنائی۔ عدالت نے دونوں مجرموں کو تین تین مرتبہ پھانسی کی سزا سنائی اور مجرم خرم اور یعقوب مسیح کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔ دونوں مجرموں کے خلاف شہری قیصر چیمہ کو قتل کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان فاضل عدالت میں پیش کیا گیا۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے گذشتہ روز فیصلہ سنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن