• news

شادباغ: تیزرفتار ی کے باعث ایل پی جی سلنڈروں سے بھرا ٹرک نالے میں جا گرا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

لاہور (نامہ نگار) شاد باغ کے علاقے میں ایل پی جی سلنڈروں سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث نالے میں جا گرا تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شاد باغ کے علاقے عامر روڈ پر ایل پی جی سلنڈروں سے بھرا منی ٹرک نالے میں جاگرا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کرین کی مدد سے نالے سے باہر نکال لیا تاہم ابھی ایل پی جی سلینڈر نالے میں موجود ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن