• news

شیخوپورہ: 3 سالہ بچے، پھولنگر، پاکپتن میں خاتون اور بچی سے زیادتی

پھولنگر/ شیخوپورہ/ پاکپتن (نامہ نگاران+ نامہ نگار خصوصی) شیخوپورہ میں 3 سالہ بچے، پھولنگر اور پاکپتن میں خاتون اور بچی سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں جیون پورہ کے رہائشی سخاوت علی ڈھلوںکا تین سالہ کمسن بچہ دلاور حسین گلی میںکھیل رہا تھا کہ اوباش لالچ دیکر اپنے اسے ساتھ لے گیا اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پھولنگر محلہ نذیر شاہ کی رہائشی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر اغوا کے بعد زیادتی کرڈالی۔ مقدمہ درج تھانہ سٹی پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔ نرگس بی بی کے مطابق میرا خاوند محمد اشفاق جو آٹھ نو ماہ قبل غازی ٹیکسٹائل ملز لاہور ملتان روڈ پر فورمین امداد حسین کے پاس کام کرتا تھا، ان دنوں میرا خاوند کام سے فارغ تھا، امداد نے مجھے فون کیا، اس نے اپنے خاوند کو بتا دیا۔ مجھے امداد حسین نے کوٹ رادھاکشن اڈا پھول نگر بلوایا ہے۔ وہاں سے وہ نوکری کا جھانسہ دیکر مجھے ورغلا پھسلا کر اغوا کرکے موٹر سائیکل پر بٹھا کر اتفاق اڈا پر ایک کوارٹر میں لے گیا اور وہاں پر میرے ساتھ زیادتی کی اور ملزم امدادحسین نے مجھ پر تشدد بھی کیا۔ وہاں پر پہلے سے دوآدمی موجود تھے۔ علاوہ ازیں پاکپتن میں گائوں 22/KB کے نیاز احمد کی 12سالہ پوتی ثناء جاوید گھر میں اکیلی تھی جس کو شوکت نے گھر گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن