• news

جوہر ٹائون پولیس کے مبینہ تشدد کیخلاف خواتین، اہل علاقہ کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

لاہور (نامہ نگار) جوہر ٹائون پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف خواتین اور اہل علاقہ نے خاتون فضیلت بی بی کی قیادت میں لاہور پریس کلب کے باہر گزشتہ روز احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ خواتین و بچوں نے ہاتھ سے زنجیر بنا کر سڑک بلاک کر دی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ فضیلت بی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے اس کے بے گناہ بھائیوں کو اٹھا کر تھانے لاکر بند کر دیا ہے جب وہ اپنے بھائیوں کا پتا کرنے تھانے گئی تو پولیس اہلکاروں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور وہاں سے بھگا دیا اعلیٰ حکام اس صورتحال کا نوٹس لیں اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بھائی منشیات فروش ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن