قومی اسمبلی کا ستائیسواں سیشن پیر کو شروع ہوگا
اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کا ستائیسواں سیشن پیر کو شام چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی نمٹائی جائے گی، قومی اسمبلی کے ستائیسویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دینے کے لئے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کی شام ساڑھے تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔