بنگلہ دیش میں انسانی سمگلنگ اور جعلی کرنسی کے الزام میں پاکستانی سمیت 6 افراد گرفتار
ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیش میں ریپڈایکشن بٹالین (آر اے بی ) نے دارالحکومت ڈھاکہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور جعلی غیر ملکی کرنسی بنانے کے الزام میں پاکستانی سمیت 6 افراد کوگرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ریپڈایکشن بٹالین کے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار یاں جمعرات اور جمعہ کو مختلف علاقوںمیں چھاپوں کے دوران عمل میںآئی ہیں۔گرفتار ہونے والوں میں 42 سالہ پاکستانی عبداللہ الیاس سلیم،محمدجہانگیر،محمد عبدالخلیق،محمد قمرالاسلام،محمد ابو سفیان اور محمد رسیل شامل ہیں۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے آر اے بی کے لیگل اور میڈیا ونگ کے ڈائریکٹر مفتی محمود خان نے کہاکہ ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے عبداللہ ،محمد جہانگیر اور محمد عبدالخلیق کو ائرپورٹ کے علاقے سے گرفتار کیا۔آر اے بی کے حکام نے 70لاکھ بھارتی روپے ،21 پاکستانی پاسپورٹ،7 بنگلہ دیشی پاسپورٹ،بڑی تعداد میں مہر بنانے کا سامان بھی قبضے میں لے لیا۔