• news

راولپنڈی: ماں کو تنگ کرنے سے روکنے پر نوجوان نے 14سالہ بچے کا کان کاٹ دیا، وزیراعلیٰ کا نوٹس

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی کے علاقے گرجا میں 14سالہ بچے کا کان کاٹ دیا گیا، زخمی کاشف کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جمعہ کو راولپنڈی کے علاقے گرجا میں ماں کو تنگ کرنے سے روکنے پر اوباش نوجوان نے تشدد کیا اور 14سالہ بچے کاشف کا کان کاٹ دیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن