ترک وزیراعظم کی اہلیہ کا ہار خوردبرد کیس یوسف رضا گیلانی کیخلاف درخواست خارج
ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ترک وزیراعظم کی اہلیہ کی جانب سے دیا گیا ہار خورد برد کرنے کی درخواست خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں کوٹ ادو کے جاوید اقبال نے درخواست دائر کی تھی کہ سال 2010ء میں ترک وزیراعظم کی جانب سے ان کی اہلیہ ریحان طیب نے قصبہ محمود کوٹ میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے کروڑوں روپے مالیت کا ہار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کی اہلیہ فوزیہ گیلانی کے حوالے کیا لیکن اقتدار ختم ہونے کے بعد اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مذکورہ ہار خوردبرد کر لیا جو سراسر غیر قانونی اقدام ہے۔