سیالکوٹ: ڈسٹرکٹ بار کے صدر کا ووٹ ووٹر لسٹ سے غائب
سیالکوٹ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر کا ووٹ ووٹر لسٹ سے غائب ہو گیا۔ صدر ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ و سٹی صدر پیپلز پارٹی خواجہ اویس مشتاق جو پہلے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ چکے ہیں گزشتہ روز یونین کونسل اگوکی کی وارڈ نمبر 6 میں اپنا ووٹ ڈالنے گئے تو معلوم ہوا ان کا ووٹر لسٹ میں نام ہی نہیں۔ خواجہ اویس مشتاق کا کہنا ہے ان کی بیوی اور بھائی کا ووٹ اسی یونین کونسل میں ہے اور انہیں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے شناختی کارڈ کا نمبر لکھ کر ایس ایم ایس کیا تو جواب آیا کہ ووٹ بنوانے کیلئے الیکشن کمشن آفس رجوع کریں۔