• news

فلٹرز اپ ڈیٹ کرنے کے باعث یوٹیوب عارضی طور پر بحال ہوئی: ذرائع پی ٹی سی ایل

لاہور (این این آئی) پی ٹی سی ایل کی جانب سے فلٹرز اپ ڈیٹ کرنے کے باعث یوٹیوب عارضی طور پر بحال ہو گئی اور پی ٹی سی ایل پر یوٹیوب استعمال کی جاسکتی ہے۔ پی ٹی سی ایل ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فلٹرز اپ ڈیٹ کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وقتی طور پر کچھ صارفین یوٹیوب استعمال کر پا رہے ہیں جبکہ چند روز میں فلٹرز اپ ڈیٹ کرنے کا عمل بھی مکمل ہو جائے گاجس کے بعد یوٹیوب دوبارہ بند ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن