• news

42 لاکھ کی وارداتیں، اقبال ٹائون میں معروف ہدالت کار شاہ رانا کو بھی لوٹ لیا

لاہور+فیروز والہ(سٹاف رپورٹر+نامہ نگار) لاہور میں42لاکھ کی وارداتیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اقبال ٹائون کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر معروف ہدایت کار شاہد رانا سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل و قیمتی کاغذات لوٹ لئے۔ ڈاکو جاتے ہوئے موٹر سائیکل کی چابیاں بھی لے گئے، معلوم ہوا ہے اقبال ٹائون کے ہدایتکار شاہد رانا جمعہ کی رات 3 بجے باری سٹوڈیو سے موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہے تھے خیبر بلاک جنگلے والی گرائونڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار2 مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور پسٹل ماتھے پر رکھتے ہوئے نقدی و موبائل اور کاغذات چھین لئے اور فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلا ع اقبال ٹائون پولیس کو دیدی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی جاری ہے۔علاوہ ازیں ڈاکوئوں نے تھانہ سبزہ زار کے علاقہ لیاقت چوک میں دفتر میں موجود افراد کو یرغمال بنا کر دفتر سے1لاکھ 40 ہزار نقدی تھانہ فیکٹری ایریا میں ندیم سے 1لاکھ ، تھانہ جوہر ٹائون میں انیق سے ایک لاکھ ، تھانہ نشتر کالونی میں زاہد سے98ہزار تھانہ نواب ٹائون کے علاقہ میں شفیق اللہ اور اسکی فیملی سے 7لاکھ 30 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات اور تھانہ ٹائون شپ میں خالد سے 26 ہزار کی نقدی موبائل فون اور سامان لوٹ لیا تھا نہ کاہنہ میں اسلم کی دکان سے5لاکھ، تھانہ شمالی چھائونی میں غلام جیلانی کے دفتر سے چور12لاکھ ، تھانہ جوہر ٹائون میں عمیر کی دکان سے8لاکھ اور تھانہ نواب ٹائون میں ظہیر کے گھر سے ساڑھے 5لاکھ کا قیمتی سامان نقدی و زیورات چوری کر کے لے گئے نواں کوٹ میں مظہر، گلشن راوی میں مشتاق، سبزہ زار میں کامران، فیکٹری ایریا میں حبیب ، ٹائون شپ میں حسنین، ہنجر وال میں عاصم، نواب ٹائون میں آصف، اسلام پورہ میں رفیق، لیاقت آباد میں اشرف اور قلعہ گجر سنگھ میں شہباز کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی چوڑر کے قریب ڈاکوئوں نے ایک دفتر کے ملازم عمران سے ایک لاکھ 6 ہزار روپے چھین لئے ڈاکوئوں نے غوث علی کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات نقدی اور موبائل لوٹ لیا، ڈاکوئوں نے تنویر احمد سے 50ہزار روپے عدیل سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل چھین لیا، چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کا سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے اسد علی نعیم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ڈاکوئوں نے شہزاد کو لوٹ لیا نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن