ایل او سی‘ آرپار تجارت کیلئے روزانہ 25 ٹرکوں کی پابندی ختم کر دی گئی
نئی دہلی‘ سری نگر (کے پی آئی) لائن آف کنٹرول کے آر پاردوطرفہ تجارت کے سلسلے میں ہر دواطراف سے 25ٹرکوں کی کراسنگ کی پابندی کردی گئی ہے ۔گزشتہ روز ، سرینگر مظفر آباد دو طرفہ تجارت ، لائن آف کنٹرول چکوٹھی اوڑی امن برج سے 57مال بردار ٹرکوں نے کراس کیا۔ ذرائع کے مطابق مظفرآباد سے 29مال بردار ٹرک وادی کشمیر گئے جبکہ وادی کشمیر سے 28 مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں دونوں اطراف کے حکام نے فیصلہ کیا تھا کہ روزانہ صرف 25 ٹرک ہی ایل او سی کراس کریں گے۔