لاہور:ایک ہفتہ کے میں 38 پھلوں سبزیوں کی قیمتوں میں 47 روپے کلو تک اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ ہفتے پرچون سطح پر 15 بندیوں کی قیمتوں میں 6 روپے، 13 پھلوں کی قیمتوں میں 47 روپے تک، ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 12 روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافہ ہوا۔ آلو نیا کی قیمت ایک روپے اضافے سے 32 روپے، آلوٹ سٹور ایک روپے اضافے سے 14، لہسن چائینہ ایک روپے اضافے سے 164، ادرک چائنہ 6 روپے اضافے سے 102، مونگرے 3 روپے اضافے سے 48، لیموں چائنہ 4 روپے اضافے سے 51، پھلیاں 4 روپے اضافے سے 42، پھول گوبھی 4 روپے اضافے سے 23 روپے کلو، گھیا توری 4 روپے اضافے سے 55، اروی 4 روپے اضافے سے 46، بھنڈی 3 روپے اضافے سے 47، مولی ایک روپے اضافہ سے 14، گاجر 3 روپے اضافے سے 18، ساگ ایک روپے اضافے سے 22، کھیرا 5 روپے اضافے سے 42، سیب کالا کلو میدانی 7 روپے اضافے سے 69، سیب گولڈن 2 روپے اضافے سے 53، سیب اسری 6 روپے اضافے سے 64 روپے کلو، سیب سفید 2 روپے اضافے سے 19 روپے، کھجور ایرانی 6 روپے اضافے سے 158 روپے کلو، خربوزہ 6 روپے اضافے سے 53، مالٹا شکری 13 روپے اضافے سے 77 روپے درجن، انگور ٹافی 47 روپے اضافے سے 178 روپے کلو، جاپانی پھل 4 روپے اضافے سے 51 روپے، مسمی درجن 4 روپے اضافے سے 85 روپے، کیلا دوم 2 روپے اضافے سے 35 روپے جبکہ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 12 روپے اضافہ اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 2 روپے اضافے سے 96 روپے ہوگئی ہے۔