فیصل آباد: خاوند سے جھگڑے کے بعد خاتون نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، ہسپتال منتقل
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) خاوند سے جھگڑنے کے بعد بیوی نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ تفصیلات کے مطابق 74 لوہکے کھرڑیانوالہ کے رہائشی حفیظ کی کسی بات پر اپنی اہلیہ 35 سالہ شکیلہ سے جھڑپ ہو گئی جس پر اس کی اہلیہ نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے اوپر پٹرول چھڑکنے کے بعد آگ لگا لی۔