• news

بلدیاتی انتخابات سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی: احسن اقبال

نارووال (نامہ نگار) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال نے وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے عوام مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ مسلم لیگ (ن) لوگوں کا اعتماد پہلے سے زیادہ بڑھا ہے، ملک کے اندر امن ہورہا ہے، توانائی کے بحران میں کمی آ رہی ہے۔ اقتصادی اعشاریئے بہتر ہو رہے ہیں، چین پاکستان اکنامک کاریڈور نے پوری دنیا کو پاکستان کی طرف متوجہ کیا ہے۔عوام پاکستان میں اب کوئی شرانگیزی اور عدم استحکام نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستا ن چاہتے ہیں کہ کسی انتشار کے بغیر ترقی کا سفر آگے چلے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ حلقے ایسے ہیں کہ جہاں دو مسلم لیگی امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن