بلدیاتی انتخابات میں اصل دھاندلی حلقہ بندیوں میں کی گئی: یوسف رضا گیلانی
ملتان (آن لائن) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی طرف سے مجھے بلدیاتی انتخابات میں بھی دھاندلی کی شکایات مل رہی ہیں، اصل دھاندلی تو حلقہ بندیوں کے دوران کی گئی، صوبوں کو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو صاف وشفاف طریقے سے فنڈز جاری کرنے چاہئیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ میں واحد سیاستدان ہوں جس کا حلقہ انتخاب اپنے حلقے میں نہیں بلکہ کافی دور ہے، مجھے قوی امید ہے کہ کامیابی پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی شکایات آرہی ہیں تاہم اصل دھاندلی تو حلقہ بندیوں کے دوران کی گئی اور اس دوران انصاف نہیں کیا گیا۔