• news

بلوچ نوجوان ترقی میں نمایاں کردار ادا کرینگے: گورنر بلوچستان

کوئٹہ (این این آئی) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا میرے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں نے اس کثیر تعداد میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ان نوجوانوں کی پاک فوج میں شمولیت سے ان کے علاقے میں آگاہی آئے گی اور علاقے کی ترقی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز EME سنٹر کوئٹہ چھائونی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے944 ریکروٹوں کی بنیادی پیشہ وارانہ تربیت مکمل ہونے پر پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پریڈ کے مہمانِ خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی تھے۔ تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، جنرل آفیسرز، صوبائی وزرائ، قبائلی عمائدین ، ریکروٹس کے والدین اور مستقبل کے معمار مختلف تعلیمی اداروں کے بچوںنے بھی شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن