• news

مشرف دور میں برطرف ملازمین کی بحالی کی تجویز زیر غور نہیں:ترجمان ریلوے

لاہور(پ ر)مشرف دور میں برطرف کئے گئے ریلوے ملازمین کی بحالی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ ریلوے ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے۔ جس کے مطابق حکومت نے پرویز مشرف دور میں برطرف کئے گئے 10ہزار ریلوے ملازمین کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر قیادت کمیٹی کے قیام کی خبر میں بھی کوئی صداقت نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن