• news

یورپی ممالک کا مقدونیہ میں پھنسے پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن کو انٹری دینے سے انکار

سکوپی( آن لائن )مقدونیہ کی سرحد پر پھنسے پاکستانیوں سمیت متعدد تارکین وطن انٹری نہ ملنے کی وجہ سے واپس ایتھنز جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق یورپی ممالک صرف شام، عراق اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو داخلے کی اجازت دے رہے ہیں۔ یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ ان جنگ زدہ ممالک کے شہریوں کو یورپ میں انٹری دی جائے گی جبکہ مہاجرین قرار دئیے جانے والے ممالک پاکستان، ایران، مراکش اور دیگر ملکوں کے شہریوں کو یورپ میں انٹری نہیں دی جاسکتی۔ یونان اور مقدونیہ کی سرحد پر موجود تارکین وطن نے داخلے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج بھی شروع کر رکھا ہے۔پاکستانی ، ایرانی اور مراکش کے تارکین وطن یونان اور مقدونیہ کی سرحد کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گئے ہیں۔ مقدونیہ کی سرحد پر اب بھی ڈیڑھ ہزار مہاجرین پھنسے ہوئے ہیں۔ صرف پچاس تارکین وطن واپس ایتھنز جانے کے لیے بسوں پر سوار ہوئے مقدونیہ کی سرحد پر پھنسے مہاجرین گندگی سے بھرے کیمپوں میں سخت سردی میں رہ رہے ہیں۔
مقدونیہ

ای پیپر-دی نیشن