• news

انارکلی میں پلازہ پر کسٹم انٹیلی جنس کا چھاپہ 7 کروڑ کے غیر ملکی سگریٹ اور دیگر سامان برآمد

لاہور (خبر نگار) کسٹم انٹیلی جنس نے ایبک روڈ (انارکلی) کے خالد پلازہ پر چھاپہ مار کر 7 کروڑ روپے مالیت کے سمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔ ڈائریکٹر سعود عمران کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سعد ربانی نے عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کر کے اپنے عملے کو کارروائی کی ہدایت کی جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ رؤف فاروقی اور ناصر منہاس کی سربراہی میں ٹیم نے پولیس کے ساتھ خالد پلازہ پر چھاپہ مارا اور بہت بڑی مقدار میں غیر ملکی سگریٹ، پان مصالحہ اور گٹکے کے 54 کارٹن ملے۔ کسٹمز انٹیلی جنس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن